Home نیوز پاکستان بغیر اجازت ٹوورز کرنے والے سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف بڑا اقدام

بغیر اجازت ٹوورز کرنے والے سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف بڑا اقدام

Share
Share

لاہور: بچوں کے تفریحی و معلوماتی دوروں کے لئے ایجوکیشن اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے بغیر اجازت تفریحی ٹوورز نہیں ہوں گے، بچوں کے تفریحی و معلوماتی ٹوورز کروانے کے لئے ایجوکیشن اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہو گی، بغیر اجازت ٹوورز کرنے والے سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن ہو گا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام نجی سکولوں کو پابند کر دیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اس فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔

یاد رہے کہ شیخوپورہ سکول کے ٹرپ کے ساتھ اسلام آباد میں حادثہ کے بعد ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...