Home Uncategorized بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا سیاست میں قسمت آزمانے کا فیصلہ

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا سیاست میں قسمت آزمانے کا فیصلہ

Share
Share

ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پرانتحابات میں حصہ لیں گے۔ شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا-1 حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

شکیب الحسن فی الحال ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں کب واپس آئیں گے۔

شکیب سے قبل بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ گذشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...