Home Uncategorized ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات کا پتہ چل گیا

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات کا پتہ چل گیا

Share
Share

اسلام آباد: یوں تو کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں کے استعمال سے زیادہ صحت مند فوائد فراہم کرتا ہے لیکن وہ فوائد کیا ہیں، اس سے بہت سے لوگ ناواقف ہونگے۔ اسی طرح ہاتھ سے کھانا کھانا چند مخصوص حالتوں میں صحت کے مسائل بھی پیدا کرسکتا ہے۔

فوائد:
مؤثر ہاضمہ

ہمارے جسم میں اور جِلد پر فوائدہ مند بیکٹیریا ہوتے ہیں جو ہمیں ماحول میں پائے جانے والے نقصان دہ بیکٹیریا سے بچاتے ہیں۔ جب آپ اپنی انگلیوں کی مدد سے کھانا اپنے منہ میں رکھتے ہیں تو آپ لاشعوری طور پر ان فائدہ مند بیکٹیریا کو جسم میں داخل کررہے ہوتے جو مناسب ہاضمے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔

ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات میں کمی

عمومی طور پر چمچ اور کانٹے کا استعمال کرتے ہوئے کھانا جلدی کھایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب جلدی جلدی کھانا خون میں شوگر کے عدم توازن کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ اس لیے چمچوں کا استعمال کرنے کے بجائے اپنے ہاتھوں سے کھائیں تاکہ جان بوجھ کر کھانے کے دوران تھوڑی سست روی اپنائی جائے جس سے نتیجے کے طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے سے حتیٰ الامکان بچا جائے ۔

آہستہ کھانا

جب آپ ہاتھوں سے کھانا کھاتے ہیں تو بنسبت کسی چمچ یا کانٹے کے استعمال کے آپ آہستہ رفتار سےکھاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس دوران آپ اپنی خوراک کو اپنے تمام حواس کے ساتھ محسوس کررہے ہوتے ہیں جو آپ کے کھانے کے عمل کو زیادہ موثر بناتا ہے۔

خون کی بہتر گردش

ہاتھوں سے کھانا فائدہ مند ہے کیونکہ یہ ہاتھوں کے پٹھوں کی ایک ورزش بھی ہے جو خون کی گردش میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ہاتھوں کی حرکت خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے جس کا جسم کی مجموعی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

آپ کو فٹ رہنے میں مدد کرتا ہے

مندرجہ بالا فوائد کے علاوہ، ایپیٹائٹ جریدے میں شائع ہونے والے دو مطالعات کے مطابق محققین نے پایا کہ جب چمچ وغیرہ کے بجائے جب کھانے کیلئے ہاتھوں کا استعمال کیا جاتا ہے تو یہ پیٹ بھرنے اور سیر ہونے کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔

حفظان صحت

اپنے ہاتھوں سے کھانا کھانا صفائی کے پہلو سے بھی کہیں زیادہ صحت بخش ہے کیونکہ آپ دن میں کئی بار ہاتھ دھوتے ہیں جبکہ چمچ یا کانٹوں وغیرہ کی بات کی جائے تو وہ دن میں ایک یا دو بار ہی دھُلتے ہیں ۔

زیادہ کھانے سے پرہیز

اپنے ہاتھوں سے کھانا آپ کو زیادہ سست روی سے کھانے کی ترغیب دیتا ہے جس سے آپ کم کھانے میں بھی خود کو مطمئن محسوس کر سکتے ہیں اور زیادہ کھانے اور وزن میں اضافے سے بچ سکتے ہیں۔

نقصانات

اگر ہمارے ہاتھ صاف نہ ہوں تو جراثیم ہمارے کھانے کے ذریعے اندر داخل ہوسکتے ہیں تو انتہائی مہلک امراض تک کو جنم دے سکتے ہیں ۔

اگر کھانا بہت گرم ہو اس سے ہمارے ہاتھ جل کر زخمی ہو سکتے ہیں

اگر ناخن لمبے ہوں تو کھانے کے ذرات ان میں پھنس سکتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر کھانے سے پہلے کچھ لوشن، سینیٹائزر یا جِلد پر دیگر مواد کا استعمال کیا جائے تو آپ کھانے میں اس مواد کا ذائقہ شامل ہو سکتا ہے اور یہ بعض اوقات خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...