Home Uncategorized انگلش پریمیئر لیگ، آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا

انگلش پریمیئر لیگ، آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا

Share
Share

لندن: انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

آرسنل کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 29 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

لیور پول اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے 28،28 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں ،انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

مجموعی طور پر یہ ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا، لیگ میں شامل تمام 20 ٹیمیں اب تک 13،13 میچز کھیل چکی ہیں،آرسنل کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

آرسنل کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 29 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

لیور پول اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے 28،28 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں، ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 8 میچز جیت چکی ہے اور وہ 26 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے، نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 23 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

ویسٹ ہیم کی ٹیم 20پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ چیلسی اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں 16، 16 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...