Home نیوز پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان

Share
Share

لاہور: یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تاہم حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آگئی جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول 7 روپے جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔

Share
Related Articles

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...

یومِ مزدور 2026: پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی کو یومِ...

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...