Home سیاست ايم ايس ايف کے پليٹ فارم سے نوجوانوں کو عملی سياست میں شموليت کا موقع ملے گا،مریم نواز

ايم ايس ايف کے پليٹ فارم سے نوجوانوں کو عملی سياست میں شموليت کا موقع ملے گا،مریم نواز

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں۔

مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) اور مینارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی، اجلاس میں 8 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے ايم ايس ايف اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی کا جائزہ ليا گیا۔

اجلاس میں ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی پر اطمينان کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں عام انتخابات ميں نوجوانوں اور مینارٹی ونگ کی بھرپور شرکت اور شموليت کو يقينی بنانے کی تاکيد کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے اجلاس میں ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاق سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو متحرک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیاست میں نوجوانوں اور اقلیتوں کے کردار میں بتدریج اضافہ کریں گے، نوجوان ملک کا سرمايہ ہیں، نوجوانوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے، ايم ايس ايف کے پليٹ فارم سے ملک بھر سے نوجوانوں کو عملی سياست میں شموليت کا موقع ملے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ 2024ء پاکستان اور عوام کے لئے نئی امید، ترقی کا نیا دور لے کر آ رہا ہے، نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتار دور شروع ہو گا، انشاءاللہ۔

انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں، نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں، انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا۔

ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ نے سیاسی مواقع بڑھانے اور پارٹی سرپرستی پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، عہدیداروں نے کہا کہ پارٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے، پاکستان کی ترقی کے مشن میں قائد نواز شریف کے سپاہی بن کر کام کریں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...