Home سیاست انسٹاگرام نے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیا

انسٹاگرام نے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیا

Share
Share

کیلیفورنیا: انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیا۔انسٹاگرام صارف اب ریلز کو براہ راست ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

فوٹو فائل

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین ریلز کو براہ راست ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے،اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو پبلک اکاؤنٹ سے ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کسی ثالث فریق ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس اپ ڈیٹ سے قبل صارف ریلز کو بعد میں دیکھنے کیلئے ڈیوائس میں محض محفوظ کر سکتے تھے۔

اپنے براڈکاسٹ چینل پر صارفین کو مطلع کرتے ہوئے انسٹاگرام سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ اب دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی پبلک ریلز کو براہ راست اپنی ڈیوائسز میں ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ ہونے والی ہر ریل میں ریل بنانے والے کا انسٹاگرام ہینڈل ظاہر ہوگا، بالکل اس طرح جیسے ٹک ٹاک میں ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل کمپنی کی جانب سے یہ فیچر صرف امریکی صارفین کیلئے جاری کیا گیا تھا لیکن اب فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...