Home Uncategorized حماس کی قیدسے رہائی پانے والی اسرائیلی خاتون کا خط سامنے آ گیا

حماس کی قیدسے رہائی پانے والی اسرائیلی خاتون کا خط سامنے آ گیا

Share
Share

تل ابیب: غزہ میں مشکل حالات اور نقصان کے باوجود ہم سے برتے جانے والے آپ کے حسن سلوک کا میں سب کو بتاؤں گی، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے رہا کی گئی اسرائیلی خاتون دنیال اور ان کی ننھی بیٹی ایمیلیا کا خط سامنے آگیا۔

اسرائیلی ماں بیٹی کی جانب سے رہائی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے عبرانی زبان میں تحریر کیے گئے خط میں دوران قید القسام بریگیڈز کے جنگجوؤں کے حسن سلوک کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں گے لیکن میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے میری بیٹی کے ساتھ حسن سلوک اور محبت کا مظاہرہ کیا۔

اسرائیلی قیدی خاتون نے مجاہدین کیلئے لکھا کہ آپ نے میری بیٹی سے والدین کی طرح سلوک کیا، اسے اپنے کمروں میں بلاتے اور اسے یہ احساس دلایا کہ آپ سب اس کے صرف دوست نہیں بلکہ محبت کرنے والے ہیں۔
خط میں مزید کہا کہ آپ کی شکر گزار ہوں اس سب کیلئے جب آپ گھنٹوں دیکھ بھال کرتے، صبر کرنے اور ساتھ ساتھ مٹھائیوں، پھلوں اور جو کچھ بھی میسر تھا اس سے ہمیں نوازنے کیلئے شکریہ۔

خاتون نے مزید لکھا کہ میری بیٹی خود کو غزہ میں ملکہ سمجھتی تھی اور سب کی توجہ کا مرکز تھی، اس دوران مختلف عہدوں پر موجود لوگوں سے واسطہ رہا اور ان سب نے ہم سے محبت، شفقت اور نرمی کا برتاؤ کیا، میں ہمیشہ ان کی مشکور رہوں گی کیونکہ ہم یہاں سے کوئی دکھ لیکر نہیں جا رہے، آخر میں مجاہدین اور ان کے اہلخانہ کی صحت اور تندرستی کیلئے دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل نے محصور غزہ پر بمباری کی اور یہ فضائی، بری اور بحری حملے 44 روز سے زائد جاری رہے، اسرائیلی حملوں میں 14 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچوں اور عورتوں کی کثیر تعداد ہے، کئی روز کی بمباری کے بعد 3 روز قبل اسرائیل نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، آج اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آخری روز تھا۔

عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہونے کے بعد حماس اور اسرائیل کی جانب سے مزید 2 دن کی توسیع کر دی گئی ہے، چار روز کے دوران حماس نے اب تک 39 اسرائیلی شہریوں سمیت 58 یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل کی جانب سے 117 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...