Home Uncategorized امریکی فوجی طیارہ سمندر میں گر گیا

امریکی فوجی طیارہ سمندر میں گر گیا

Share
Share

نیویارک : امریکی فوجی طیارہ جاپان کے یاکوشیما جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی جاپان میں ایک امریکی فوجی طیارہ وی۔22 اوسپرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 8 افراد سوار تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو 2 بج کر 47 منٹ کے قریب ہوا ۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کے مطابق جب جہاز سمندر میں گر رہا تھا تو اس طیارے کے بائیں انجن میں آگ لگی ہوئی تھی۔

اس حوالے سے کوسٹ گارڈ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ابھی اس حادثے کے بارے میں بتانے کے لیے زیادہ تفصیلات نہیں ہیں کیونکہ ابھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...