Home سیاست توہین الیکشن کمیشن،چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

توہین الیکشن کمیشن،چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت آج ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

جیل میں ہونے کی وجہ سے سابق وزیر اعظم کو گزشتہ سماعت پر پیش نہیں گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایا گیا، آج کی سماعت کے دوران بھی سابق وزیر اعظم کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ کیے جانے کی توقع ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فوادچوہدری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے، اسد عمر بھی غیر حاضر تھے، الیکشن کمیشن نے دونوں سابق وفاقی وزراء کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے، آج کی سماعت میں اسد عمر اور فواد چوہدری پر بھی فرد جرم لگنے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...