Home سیاست پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

Share
Share

لاہور: پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کے روبرو پیش کیا۔
دوران سماعت اینٹی کرپشن حکام نے موٴقف اختیار کیا کہ پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن میں پنجاب اسمبلیوں میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے، سابق وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کے عہدوں پر 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں، پنجاب اسمبلی میں امیدواروں کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے مزید کہا کہ بھرتی کے عمل میں جعل سازی کیلئے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں، انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیاں جعلی ثابت ہوئیں۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ 14 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...