Home Uncategorized پانچ سال قبل علیحدگی اختیار کرنے والے جوڑے نے دوبارہ شادی رچالی

پانچ سال قبل علیحدگی اختیار کرنے والے جوڑے نے دوبارہ شادی رچالی

Share
Share

اتر پردیش: بھارت میں 2018 میں ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے والے جوڑے نے دوبارہ شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے رہنے والے ونے جیسوال اور پوجا چودھری نے 2012 میں شادی کی تھی تاہم کچھ سالوں بعد دونوں میں اختلافات پیدا ہوئے، جب معاملات حد سے بڑھے تو دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 5 سالہ قانونی جنگ کے بعد 2018 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

رواں سال اگست میں ونے جیسوال کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث اوپن ہارٹ سرجری کرانا پڑی، جب پوجا چودھری تک یہ خبر پہنچی تو وہ پریشانی کی حالت میں سابق شوہر سے ملنے ہسپتال پہنچ گئیں۔

ہسپتال میں دونوں کو ایک ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا جہاں انہوں نے تمام اختلافات کو بھلا کر ایک بار پھر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

23 نومبر کو ونے جیسوال اور پوجا چودھری اہل خانہ کی موجودگی میں ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھے، شادی کی مختصر تقریب غازی آباد کے ایک مندر میں منعقد کی گئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...