Home سیاست غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیس ، وفاق، اپیکس کمیٹی، وزرات خارجہ اوراٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیس ، وفاق، اپیکس کمیٹی، وزرات خارجہ اوراٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیس میں وفاق، اپیکس کمیٹی، وزرات خارجہ اوراٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے کہا کہ غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخلی کا معاملہ آئینی تشریح کا بھی ہے. اٹارنی جنرل معاملے پر لارجربنچ تشکیل دینے کے نقطے پر معاونت کریں۔

سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے افغان مہاجرین کی واپسی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار فرحت اللہ بابر نے موقف اپنایا کہ نگران حکومت کے پاس غیر قانونی شہریوں کی بے دخلی کا مینڈیٹ نہیں،جن افغان شہریوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے وہ سیاسی پناہ کی درخواستیں دے چکے ہیں،اس عدالت کے پاس شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا اختیار ہے،آرٹیکل 4،9 ،10 اے اور آرٹیکل 25 کے تحت بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ چالیس سال سے جو لوگ یہاں رہ رہے ہیں کیا وہ یہاں ہی رہیں اس پر عدالت کی معاونت کریں۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے معاہدے مہاجرین کے حقوق کو تحفظ دیتے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے ان معاہدوں کا پابند ہے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...