Home سیاست فواد چوہدری کو عدالت پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس، جواب طلب

فواد چوہدری کو عدالت پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس، جواب طلب

Share
Share

اسلام آباد:عدالت نے فواد چوہدری کو پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کو آج بھی عدالت پیش نہیں کیا جا سکا، عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کی اور ملزم کو آج پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...