Home نیوز پاکستان پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کے بیان پر والد پر غشی طاری ہو گئی

پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کے بیان پر والد پر غشی طاری ہو گئی

Share
Share

لاہور:پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے لاہور ہائی کورٹ میں شوہر کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا جسے سن کر والد کی حالت بگڑ گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد نے ولید احمد نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اوکاڑہ میں بیٹی کو بااثر افراد نے اغوا کر لیا ہے لہٰذا عدالت بیٹی کو بازیاب کروا کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ میری شادی ہو چکی ہے، اس لئے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔

دوران سماعت بیٹی کا بیان سن کر والد کو غشی کے دورے پڑ گئے جس کے باعث ریسکیو کو عدالت بلا کر ولید احمد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عدالت نے خاتون کے بیان پر اسے شوہر کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...