Home Uncategorized سپین کے وزیراعظم کے غزہ سے متعلق بیان پر اسرائیل نالاں، سفیر واپس بلا لیا

سپین کے وزیراعظم کے غزہ سے متعلق بیان پر اسرائیل نالاں، سفیر واپس بلا لیا

Share
Share

تل ابیب: ہسپانوی وزیر اعظم کی جانب سے غزہ میں بربریت کیخلاف آواز اٹھانے پر اسرائیل برا مان گیا، اسرائیل نے سپین سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

ایک انٹرویو میں ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ غزہ کی جو ویڈیوز اور تصاویر سامنے آ رہی ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں بچے مر رہے ہیں۔

ہمیں اس حوالے سے سخت تحفظات اور شکوک ہیں کہ اسرائیل عالمی قوانین کی پاسداری کر رہا ہے یا نہیں، یورپی یونین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے تاکہ خطے میں امن کے قیام میں مدد مل سکے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہسپانوی وزیر اعظم کے اس بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کیا اور تل ابیب میں موجود ہسپانوی سفیر کو بھی احتجاج کیلئے طلب کیا، یہ گزشتہ 10 روز میں ہسپانوی سفیر کی دوسری بار طلبی ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، شہداء میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...