Home Uncategorized کوپ 28 کانفرنس،عالمی ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فنڈز کا اعلان

کوپ 28 کانفرنس،عالمی ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فنڈز کا اعلان

Share
Share

دبئی:دبئی میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فنڈز کا اعلان کر دیا گیا۔

کوپ 28 کانفرنس میں متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی فنڈز میں 10 کروڑ ڈالر، چاپان نے 1 کروڑ ڈالر، جرمنی نے 10 کروڑ ڈالر اور برطانیہ نے 6 کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکا 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد رقم ماحولیاتی فنڈز میں دے گا۔

کوپ 28 کانفرنس میں ہونے والے معاہدے کے مطابق امیر ممالک ترقی پذیر ممالک کی مالی مدد کریں گے، فنڈز سے کمزور ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

کوپ 28 کے صدر سلطان احمد الجابر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مل جل کر مشتر کہ لائحہ عمل بنانا ہے، مل کر ہی 2050ء تک نیٹ زیرو کاربن اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...