Home Uncategorized اداکارہ سدرہ نیازی نے ٹک ٹاکرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اداکارہ سدرہ نیازی نے ٹک ٹاکرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Share
Share

کراچی :شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سدرہ نیازی نے ٹک ٹاکرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس پر برس پڑیں ۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہمیں اپنی زندگیاں سب کے سامنے کھول کر رکھنی پڑ رہی ہیں، آپ مجھ پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن میری فیملی آپ کی انٹرٹینمنٹ کے لیے نہیں ہے۔

سدرہ نیازی نے فہد مصطفیٰ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ مواد کے نام پر ہمیں اپنی زندگیاں سب کے سامنے کھول کر رکھنی پڑ رہی ہیں، یہ انتہائی دکھ کی بات ہے اور ایسا کرنے پر ہمیں نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی کی مصروفیات بالکل شیئر نہیں کرتی، مجھ سے جتنا ممکن ہوتا ہے اپنے متعلق بنیادی اپڈیٹس مداحوں تک ضرور شیئر کرتی ہوں، آپ میرے کام کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، مجھ پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن میری فیملی آپ کی انٹرٹینمنٹ کے لیے نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر فیملی کے نام پر مواد شیئر کرنے پر سدرہ نیازی نے کہا کہ اداکاروں کے علاوہ انفلوئنسرز، بلاگرز کی بڑی تعداد اس کام کے لیے تیار ہے کہ انہوں نے کیا کھایا، کیا پکایا، کہاں گئے، کس سے ملاقات کی، گھر پر کیا ہوا، کیا خوشی منائی، وہ کس موڈ میں ہیں، ایسے لوگ اپنی زندگی کے بارے میں ہر چیز سوشل میڈیا پر بتاتے ہیں اور یہ کام شوق سے کرتے ہیں۔

سدرہ نیازی نے کہا کہ جو لوگ ایسا کام کرتے ہیں آپ ضرور کریں لیکن مجھ جیسے لوگ جو سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی مصروفیات شیئر نہیں کرنا چاہتے ان کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...