Turkish President Tayyip Erdogan addresses during an attempted coup in Istanbul, Turkey July16, 2016. REUTERS/Huseyin Aldemir
Home Uncategorized غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں پر مقدمہ چلنا چاہیے، ترک صدر

غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں پر مقدمہ چلنا چاہیے، ترک صدر

Share
Share

ابو ظہبی: ترک صدر طیب اردوان نے جنگ بندی کے فوری بعد اسرائیل کی دوبارہ سے وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر جو ظلم ڈھایا جا رہا ہے وہ جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے یہ بات متحدہ عرب امارات میں ہونے والی اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلیوں پر کوپ28 کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

ترک صدر نے اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کیے جا رہے ہیں اور ایسا کرنے والوں پر عالمی جنگی قوانین کے تحت مقدمہ چلانا چاہیے۔

صدر رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ ہم دنیا میں جاری تمام جنگوں اور بحرانوں میں ہمیشہ سے امن کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور منصفانہ حل کی حمایت کی ہے۔ غزہ کے معاملے پر بھی اپنی یہی تاریخ دہرائیں گے۔

ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی بمباری میں اب تک 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں سے نصف خواتین اور بچے ہیں۔ اسرائیل کے اس عمل کو کسی طور درست نہیں کہا جا سکتا۔

خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ختم ہوتے ہی اسرائیلی طیاروں نے دھاوا بول دیا اور صبح سے ہونے والی وحشیانہ بمباری میں 109 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...