Home سیاست پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

Share
Share

لاہور: عدالت نے زمان پارک کے باہر جلاوٴ گھیراوٴ اورتشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کی۔

ملزمہ کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں زمان پارک کے باہر جلاوٴ گھیراوٴ اورتشدد کا مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاوٴ گھیراوٴ اور تشدد کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...