Home Uncategorized مجھے ماضی نہیں ستاتا، ہرلحاظ سے مطمئن ہوں،طوبیٰ انور

مجھے ماضی نہیں ستاتا، ہرلحاظ سے مطمئن ہوں،طوبیٰ انور

Share
Share

کراچی :معروف میزبان عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ و ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ مجھے ماضی نہیں ستاتا، ہرلحاظ سے مطمئن ہوں زہریلے رشتے میں زندگی گزارنے سے الگ ہو جانا بہتر ہے۔

حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنی ناکام شادی کے حوالے سے بھی بات کی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے یہ ضروری نہیں کہ آپ تیس سے چالیس سال تک ایک زہریلے رشتے میں رہیں، آپ الگ ہو سکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ماضی نہیں ستاتا، ہرلحاظ سے مطمئن ہوں کہ میں نے زندگی کا ہر فیز چاہے وہ آج ہو یا گزرا ہوا کل، اسے مکمل کردیا، اپنی طرف سے کوئی چیز ادھوری نہیں چھوڑی اس لیے فکر مند ہونےکی ضرورت نہیں۔

شادی کے دوران یا علیحدگی کے بعد عامر لیاقت کی فیملی یا خود پرعائد کیے جانے والے الزامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طوبیٰ نے کہا کہ میں کیوں اُن لوگوں کی باتوں کا جواب دوں اور اپنے نجی معاملات پر بات کروں جو مجھےنہیں جانتے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...