Home سیاست گزشتہ 10سال عوام کیلئے ڈراؤنا خواب رہے، سراج الحق

گزشتہ 10سال عوام کیلئے ڈراؤنا خواب رہے، سراج الحق

Share
Share

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ گزشتہ 70سال سے نظام وہی ہے صرف چہرے بدلتے ہیں، آج بھی جہالت، کرپشن کا تسلسل اور ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ الیکشن لاڈلے اور سپر لاڈلے کے درمیان ہو یہ ممکن نہیں۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر عوام سے دھوکہ ہوا، گزشتہ 70سال سے نظام وہی ہے صرف چہرے بدلتے ہیں، گزشتہ 10سالوں میں جو حکومتیں رہیں وہ ایک تسلسل کا نام ہے کسی انقلاب کا نہیں، آج بھی جہالت، کرپشن کا تسلسل اور ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سال عوام کیلئے ڈراؤنا خواب رہے، پہلےپی ٹی آئی ، 16ماہ کیلئے مخلوط حکومت رہی،اب نگران حکومت ہے، ہر روز بدامنی اور مایوسی میں اضافہ ہورہا ہے، عام پاکستانی کی زندگی میں کوئی مثبت انقلاب اور تبدیلی نظر نہیں آرہی، سابق حکمرانوں نے صرف اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا عوام کیلئے کچھ نہیں ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج عام آدمی پریشان ہے ،پورا ملک دلدل میں پھنس گیا ہے، ہمیں ہر بار چہرے نہیں نظام بدلنا ہے، جب کسی قوم کے نوجوان نظام کی تبدیلی کیلئے اٹھتے ہیں تو کامیاب ہوجاتے ہیں، نوجوانوں کی وجہ سے ہی روسی اور نیٹو ٹینکوں کو شکست ہوئی تھی، غزہ کے نوجوان ظالم کا مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن سودی نظام سے نجات اور کشمیر کی آزادی کا ہو گا، آئندہ الیکشن ظلم و جبر سے نجات کا ہو گا، ہم چاہتے ہیں ملک سے مہنگائی اورغربت کا خاتمہ ہو،8 دسمبر سے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے، کرپشن فری پاکستان صرف جماعت اسلامی دے سکتی ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...