Home Uncategorized رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ کے چرچے، ڈیلیٹ مناظر بھی سوشل میڈیا پر لیک

رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ کے چرچے، ڈیلیٹ مناظر بھی سوشل میڈیا پر لیک

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی نئی فلم ’انیمل‘فلم ’انیمل‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور اس فلم نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے وہیں اس فلم کے ڈیلیٹ مناظر بھی سوشل میڈیا پر لیک کردیئے گئے ہیں۔

یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نے صرف تین دن میں پوری دنیا میں مجموعی طور پر 360 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

تین سو کروڑ کا سنگِ میل عبور کرکے ’انیمل‘ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ‘پٹھان’ کا باکس آفس پر تین دن کا کلیکشن 313 کروڑ تھا جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاید رنبیر کپور کی ‘انیمل’ شاہ رخ خان کی دوسری سُپر ہٹ فلم ‘جوان’ کو بھی مات دے سکتی ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

مداحوں کو فلم ’انیمل‘ کا بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا رکھی تھی، ٹریلر میں رنبیر کپور کو بےرحمی سے قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اب ریلیز کے بعد فلم ’انیمل‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور اس فلم نے باکس آفس پر طوفان برپا کیا ہوا ہے۔

’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...