Home Uncategorized روس یوکرین جنگ کے دوران ایک اور روسی جنرل ہلاک

روس یوکرین جنگ کے دوران ایک اور روسی جنرل ہلاک

Share
Share

ماسکو: یوکرین میں جاری جنگ کے دوران روس کی فوج کا ایک اور جنرل ہلاک ہو گیا، مقامی گورنر نے ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی سرحد سے متصل روسی علاقے ورونیزھ کے گورنر نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج سے لڑائی میں میجر جنرل ولادیمیر زاوادسکی مارے گئے ہیں۔

روسی گورنر کے مطابق میجر جنرل ولادیمیر زاوادسکی روسی آرمی کی 14 ویں کور کے ڈپٹی کمانڈر تھے اور ان کی ہلاکت ایک خصوصی آپریشن کے دوران ہوئی، روسی عہدیدار نے اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

روسی گورنر نے میجر جنرل ولادیمیر زاوادسکی کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق ٹینک کمانڈر تھے، ان کی موت بھاری نقصان ہے۔

خیال رہے کہ ولادیمیر زاوادسکی یوکرین کی دو سالہ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے ساتویں میجر جنرل ہیں جن کی ہلاکت کی روس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے، اس کے علاوہ یوکرین کی جنگ میں روس کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...