Home Uncategorized فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے والے اسرائیلی فوجی خطرناک بیکٹیریا کی زذ میں آ گئے

فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے والے اسرائیلی فوجی خطرناک بیکٹیریا کی زذ میں آ گئے

Share
Share

غزہ: غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والے اسرائیل کے فوجی اہلکار خطرناک بیکٹیریا کا شکار ہونے لگے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک بیکٹیریا ہے جو کہ تیزی سے فوجیوں کو بیمار کر رہا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق جنگ کے دوران ملنے والے غیر معیاری کھانوں اور انہیں محفوظ رکھنے کے غیرمناسب انتظامات کی وجہ سے بہت سے فوجی شیگلا نامی مہلک بیکٹیریا میں مبتلا ہو گئے جس کے باعث اسرائیلی فوجی تیز بخار اور پیچش سمیت مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی شہری اپنی فوج کیلئے کھانا بھجوا رہے ہیں، شہریوں کا بھیجا کھانا اکثر خراب ہو جاتا ہے جو فوجیوں کی بیماری کا سبب ہے، بیماری میں مبتلا درجنوں فوجی اہلکار اسرائیلی ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیلی طبی ماہرین کے مطابق بیمار ہونے والے فوجی شیگلا نامی بیکٹیریا سے متاثر ہوئے ہیں، یہ انتہائی خطرناک بیکٹیریا ہے جو کہ تیزی سے فوجیوں کو بیمار کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے یو این او سی ایچ اے کے مطابق جنوبی غزہ میں بھی بڑے پیمانے پر انفیکشنز کا پھیلاؤ ہو رہا ہے، جس میں ایک سے دوسرے کو لگنے والے انفیکشنز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہیضہ اور جِلد کے انفیکشنز کے بھی متعدد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...