Home نیوز پاکستان نگران وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کی خواتین کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

نگران وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کی خواتین کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی ایشیائی ویمن کرکٹ ٹیم بن گئی، پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی قدر بھی مردوں سے پیچھے نہیں، اسی طرح محنت کرتی رہیں تو ورلڈ کپ بھی جیت جائیں گی۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ اس کامیابی پر قومی خواتین کرکٹرز اور ان کے اہلخانہ کو پوری قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی مرتبہ شاندار کامیابی حاصل کرنے پر چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے جس انداز سے ٹیم کی قیادت کی وہ قابل فخر ہے، انہوں نے ویمنز ٹیم کی وطن واپسی پر خصوصی تقریب کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔

خیال رہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 10 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...