Home نیوز پاکستان اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری

اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر امپرووڈ ریسورس موبلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن ریفارمز پروگرام کے لیے منظور کیے گئے ہیں جبکہ ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کی گئی ہے۔

علاو ہ ازیں 8 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ خیبر پختونخوا فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق منصوبے پائیدار گروتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اہداف کے حصول کے لیے منظور کیے گئے ہیں، منصوبوں کے تحت مقامی وسائل کو متحرک بنانے، سیلاب سے متاثر ہونے والے سکولوں کی بحالی اور فوڈ سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے پیداوار بڑھانے پر فوکس کیا جائے گا۔

پاکستان کو ملنے والی فنانسنگ گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے اثرات سے نکلنے اور واپس طویل المیعاد ترقی کی راہ پر آنے میں مدد ملے گی۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...