Home سیاست توہین الیکشن کمیشن کیس ، بانی پی ٹی آئی اور فوادچوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن کیس ، بانی پی ٹی آئی اور فوادچوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کر لیا گیاجبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی رائے کے بعد ٹرائل کا فیصلہ کیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم 13 دسمبر کو عائد ہو گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن جیل میں ٹرائل کرے گا۔

خیال رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف توہین آمیز گفتگو پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی چل رہی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...