Home Uncategorized انجلینا جولی ہالی ووڈ سے اکتاہٹ کا شکار ہو گئیں

انجلینا جولی ہالی ووڈ سے اکتاہٹ کا شکار ہو گئیں

Share
Share

نیویارک: ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ وہ اب ہالی ووڈ چھوڑنا چاہتی ہیں کیونکہ یہ ذہنی و جسمانی سکون کے لیے درست جگہ نہیں ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اپنی اور بریڈ پٹ کی طلاق کے بارے میں کُھل کر بات کی۔

انجلینا جولی نے کہا کہ “میں طلاق کے بعد سے تندرست نہیں ہوں، مجھے ذہنی و جسمانی تناوْ رہتا ہے، میرے بلڈ شوگر کی سطح کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے، میں نے خود کو کھودیا ہے”۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے طلاق سے چھ ماہ قبل اچانک بیلز فالج ہوگیا تھا اور پھر طلاق نے میری صحت کو مکمل طور پر متاثر کردیا”۔

اُنہوں نے کہا کہ “طلاق کے بعد، میں نے آزادانہ طور پر رہنے اور سفر کرنے کی صلاحیت کھو دی ہے، میں کسی دوسری جگہ منتقل ہونا چاہتی ہوں اور ہالی ووڈ کو خیرباد کہنا چاہتی ہوں کیونکہ ہالی ووڈ سکون کی جگہ نہیں ہے، یہاں رہ کر کبھی تندرست نہیں ہوسکوں گی”۔

انجلینا جولی نے مزید کہا کہ “میں نے اپنے کیریئر کی شروعات میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اس قدر شہرت ملے گی لیکن میں آج ایک اداکارہ نہیں بننا چاہتی”۔

خیال رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 23 اگست 2014 میں شادی کی تھی اس جوڑی کے 6 بچے ہیں تاہم 2019 میں انہوں نے راہیں جدا کرلیں تھیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...