Home سیاست تعلیم کی جامع سکیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، انوار الحق کاکڑ

تعلیم کی جامع سکیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، انوار الحق کاکڑ

Share
Share

کوہاٹ: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہناہے کہ پڑھے لکھے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، آپ زندگی میں جس چیز کا ارادہ کرتے ہیں وہ حاصل کر لیتے ہیں، جو وقت گزر چکا وہ واپس نہیں آتا، تعلیم کی جامع سکیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

کیڈٹ کالج کوہاٹ میں 58 ویں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز کا باعث ہے، بچوں کی تعلیم کے حوالے سے والدین کا کردار بھی اہم ہے، والدین کی ذمہ داری ہے کہ اولاد کو بہترین تربیت دیں۔

انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کوہاٹ میرا مادر علمی رہا ہے، کیڈٹ کالج کا میٹرک اور انٹر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا قابل تعریف ہے۔

کیڈٹ کالج کوہاٹ کی تعلیمی فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے دستیاب وقت اور سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، جدید تعلیم کا حصول ہماری ترجیح ہے،تعلیمی نظام کی کامیابی پر اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ پڑھے لکھے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، آپ زندگی میں جس چیز کا ارادہ کرتے ہیں وہ حاصل کر لیتے ہیں، جو وقت گزر چکا وہ واپس نہیں آتا، تعلیم کی جامع سکیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہاٹ ریٹائرڈ بریگیڈیئر طفیل محمد خان نے کہا کہ ہمارا عزم کیڈٹس کو صحت مند تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں آنے والے زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بن سکیں۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی تقریب میں پریڈ کا معائنہ بھی کیا، اس موقع پر انوار الحق کاکڑ کو سلامی پیش کی گئی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...