Home نیوز پاکستان کراچی شاپنگ مال میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

کراچی شاپنگ مال میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

Share
Share

کراچی: کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب آگ سے متاثرہ رہائشی عمارت سے ایک اور نعش نکال لی گئی، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی دم گھٹنے اور جھلسنے سے جاں بحق ہوا، نعش شاپنگ مال کی پہلی منزل سے ملی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے متاثرہ عمارت کو سیل کر دیا ہے، عمارت میں داخلے سے روکنے کیلئے پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے، عرشی سینٹر کی عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے، معائنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمارت استعمال کے قابل ہے یا نہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کولنگ کے عمل کے بعد ایس بی سی اے کی کمیٹی عمارت کا معائنہ کرے گی، کمیٹی عمارت کے معائنے کے بعد رپورٹ پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی نے رہائشی عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، آگ سے جھلس کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 50 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...