Home نیوز پاکستان سارہ انعام قتل کیس،ملزم شاہنواز کے وکیل کے دلائل مکمل، بری کرنے کی استدعا

سارہ انعام قتل کیس،ملزم شاہنواز کے وکیل کے دلائل مکمل، بری کرنے کی استدعا

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم شاہنواز امیر کے وکیل بشارت اللہ نے حتمی دلائل مکمل کر لئے۔

وکیل صفائی بشارت اللہ نے کہا کہ میڈیکل ثبوت اعتماد کے قابل نہیں ہے، کلاشنکوف کے کیس میں ملزم بری ہو چکا، عدالت نے ناقص تفتیش پر ملزم کو کلاشنکوف کیس میں بری کیا، صرف ایک نقشہ بنا اس کے علاوہ برآمدگیوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

وکیل صفائی کی جانب سے سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کا حوالہ دیا گیا جن میں ملزموں کو بیوی کے قتل میں بری کیا گیا، بشارت اللہ نے کہا کہ عدالت کا مشکور ہوں بہت وقت دیا، یہ بریت کا کیس ہے۔

وکیل صفائی بشارت اللہ نے ملزم شاہنواز کو کیس سے بری کرنے کی استدعا کر دی، عدالت نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاگیا

بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو...