Home Uncategorized آئی فون نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے چھینا گیا موبائل واپس تھما دیا

آئی فون نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے چھینا گیا موبائل واپس تھما دیا

Share
Share

واشنگٹن: آئی فون نہ ملنے پر ڈاکو چھینا گیا موبائل واپس دے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ڈکیتی کا عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص اپنے اپارٹمنٹ کے باہر گاڑی کھڑی کر کے اندر جانے لگا تو 2 نقاب پوش مسلح افراد اس کے پاس آ گئے، ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر اس کے پاس موجود تمام قیمتی سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

مذکورہ شخص کے سامان میں پیسے، گاڑی کی چابی اور موبائل فون بھی شامل تھا۔

تاہم جب ڈاکوؤں کو احساس ہوا کہ چھینا گیا فون آئی فون نہیں بلکہ اینڈرائیڈ فون ہے تو اسے یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ ہمیں لگا کہ یہ آئی فون ہے، لیکن یہ تو اینڈرائیڈ ہے، یہ ہمیں نہیں چاہیے، اس کی ہمیں ضرورت نہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...