Home نیوز پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کی آگ سب سے پہلے ہمیں محسوس ہو گی، شیری رحمان

ماحولیاتی تبدیلی کی آگ سب سے پہلے ہمیں محسوس ہو گی، شیری رحمان

Share
Share

دبئی: سابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، سینیٹر شیری رحمان کا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی آگ سب سے پہلے ہمیں محسوس ہو گی کیونکہ ہم صف اول پر ہیں بڑھتا ہوا درجہ حرارت سب سے پہلے کمزور لوگوں کو نقصان پہنچائے گا۔

دبئی میں پاکستان پویلین میں کلائمیٹ جسٹس پر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم اب بھی 2022ء کے تاریخی سیلاب کے بعد بحالی کے فیز میں ہیں، 33 ملین افراد ایک غیر تصوراتی سیلاب سے متاثر ہوئے۔

شیری رحمان نے کہا کہ افریقہ کی طرح ہم بھی گیسوں کے بڑے اخراج کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہیں، ذمہ دار ممالک کو اپنی آلودگی کے اخراج کو کم کرنے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی آگ سب سے پہلے ہمیں محسوس ہو گی کیونکہ ہم صف اول پر ہیں، کیا دنیا بھر میں 2022ء کی گرمیوں اور دیگر ماحولیاتی اثرات نے دنیا کو سبق نہیں سکھایا؟۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ کلائمیٹ فنانس ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک اور لوگوں کے لیے بروقت دستیاب ہونا چاہئے۔

تقریب میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس جواد حسن اور یو این ای پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے بھی شرکت کی، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تقریباً 23 بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

Share
Related Articles

عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی...

جسٹس منصور علی شاہ نے بینچز اختیارات کیس مقرر نہ ہونے کا معاملہ توہین عدالت قرار دیدیا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سپریم...

صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آ باد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے...

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...