Home Uncategorized نیتن یاہو اور اس کے حواری اسرائیل کے دشمن ، قاتل اور دہشتگرد ہیں،سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ

نیتن یاہو اور اس کے حواری اسرائیل کے دشمن ، قاتل اور دہشتگرد ہیں،سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ

Share
Share

تل ابیب:سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

ایہود اولمرٹ نے اسرائیل میں سب کے سامنے اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت میں موجود ان کے دوستوں پر تنقید کی اور کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے حواری اسرائیل کے دشمن ، قاتل اور دہشتگرد ہیں۔

ایہود اولمرٹ نے 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنی ناکامی چھپانے کے لیے دوسروں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایہود اولمرٹ اس سے قبل بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر 10 ہزار سے زائد حملے کیے جس میں 17 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید اور 43 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کی تقریباً 60 فیصد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...