Home Uncategorized 250 سے زائدریکارڈ بنانے والے شخص نے ایک اورریکارڈ اپنے نام کرلیا

250 سے زائدریکارڈ بنانے والے شخص نے ایک اورریکارڈ اپنے نام کرلیا

Share
Share

آئیڈاہو: ایک امریکی شہری، جس نے 250 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں، اس نے اب تیسری بار قلیل ترین مدت میں گیندوں کو گلاسوں میں ڈالنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے 1.64 سیکنڈ میں پانچ پنگ پونگ گیندوں کو باوٴنس کرکے پانچ شیشوں کے گلاس میں کامیابی سے ڈالا۔

ڈیوڈ رش نے سب سے پہلے 2018 میں کوسٹا ریکا کے سفر کے دوران پنگ پونگ گیند کو پانچ کپ میں باوٴنس کرنے کا تیز ترین ریکارڈ قائم کیا لیکن ان کا 3.51 سیکنڈ کا وقت جلد ہی ایک دوسرے چیلنجر نے توڑ دیا۔

رش بعد میں 2.03 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن یہ ریکارڈ بھی کینیا کے علی خان کازیا نے توڑ دیا جنہوں نے صرف 2 سیکنڈ کا وقت صرف کیا۔

رش نے کہا کہ انہوں نے اپنی تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے کام شروع کیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اصول میں تبدیلی کی وجہ سے چھوٹے کپ استعمال کرنے میں کامیاب ہوئے جس سے وہ 1.64 سیکنڈ کا نیا وقت حاصل کر سکے اور ریکارڈ دوبارہ حاصل کیا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...