Home سیاست اسد عمر ، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

اسد عمر ، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Share
Share

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے سیاسی رہنما اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں کے معاملے پر وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے 9 جنوری کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاوٴس اور عسکری ٹاور حملہ اور جلاوٴ گھیراوٴ سمیت دیگر مقدمات میں سیاسی رہنما اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، ملزمان کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر پیش ہوئے۔

عدالت میں اسد عمرنے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی ، جس پر عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

وکیل رانا مدثر عمرنے عدالت میں موٴقف اختیار کیا کہ یہ محض سیاسی مقدمات ہیں جن میں درخواستگزار کے خلاف کچھ ثبوت نہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر تے ہوئے اسد عمر ، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔

ملزمان کے خلاف جناح ہاوٴس اور عسکری ٹاور سمیت دیگر کیخلاف جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمات درج ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...