Home نیوز پاکستان رابی پیرزادہ نے شادی کاعندیہ دے دیا

رابی پیرزادہ نے شادی کاعندیہ دے دیا

Share
Share

لاہور: پاکستان کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کی طرف اشارے دے دیا۔

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اْنہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ اور اْس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ اْنہوں نے چند اشعار بھی لکھے، جوکہ یہ تھے “تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے، منزل تو مل ہی جائے، جانا مگر کہاں”۔

رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود شخص کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا تاہم صارفین نے اْنہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...