Home Uncategorized کینیڈین شہری کا 130 کلومیٹر تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلانےکا عالمی ریکارڈ

کینیڈین شہری کا 130 کلومیٹر تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلانےکا عالمی ریکارڈ

Share
Share

البرٹا: کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک سائیکل سوار نے 130 کلومیٹر تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا سے تعلق رکھنے والے رابرٹ مرے نے 5 گھنٹے اور 37 منٹ تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلائی اور 130 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کیا۔

رابرٹ مرے نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی کوشش سے قبل انہوں نے سائیکل کا ہینڈل استعمال کیے بغیر سائیکل چلانے کی خوب مشق کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقے سے سائیکل چلانا ان کے لیے زیادہ آرام دہ ہے۔ اس دوران وہ ٹیکسٹ کر سکتے ہیں، گانا بدل سکتے ہیں، بستے سے چیزیں نکال سکتے ہیں، اس صلاحیت کو وہ اپنی دوسری فطرت سمجھتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...