Home Uncategorized امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا کی قیادت مستعفی

امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا کی قیادت مستعفی

Share
Share

پنسلوینیا:امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا کی قیادت نے استعفی دیدیا۔ ڈونرز کے دباؤ کی وجہ سے یونیورسٹی کی صدر الزبتھ میگیل اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اسکاٹ باک نے استعفیٰ دیا ہے۔

یہ اقدام یونیورسٹی آف پنسلوینیا کی صدر کی کانگریس میں پیشی کے چار روز بعد کیا گیا ہے۔

اس پیشی میں یونیورسٹی کی صدر سے بار بار پوچھا گیا تھا کہ آیا وہ یہودیوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرنے والے طالب علموں کے خلاف انضباطی کارروائی درست سمجھتی ہیں یا نہیں، صدر میگیل نے واضح کیا تھا کہ یہ صورتحال پر منحصر ہے۔

کانگریس کمیٹی کے سامنے اسی پیشی میں ہارورڈ یونیورسٹی کی صدر ڈاکٹر کلاڈین گے، ار میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی صدر ڈاکٹر سیلی بھی پیش ہوئی تھیں اور ایسا ہی مؤقف اختیار کیا تھا۔

صدر میگیل کے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر کلاڈین اور ڈاکٹر سیلی پر بھی مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...