Home Uncategorized لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

Share
Share

راولپنڈی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ چھاپہ مارکر لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا۔ملزم نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے65 لاکھ بٹورے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ عمر کوٹ میں چھاپہ مارا اورملزم فیض اللہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے65 لاکھ ہتھیائے ۔

فیض نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کا وعدہ کیا تھا۔ شہری کا بیٹا اور بھتیجا لیبیا پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو کشتی میں سوار کیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...