Home سیاست بلاول بھٹو کی باتوں کی تردید خود آصف زرداری کردیتے ہیں،جاوید لطیف

بلاول بھٹو کی باتوں کی تردید خود آصف زرداری کردیتے ہیں،جاوید لطیف

Share
Share

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی باتوں کو اُن کے والد آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیوں لیں؟۔

یک بیان میں ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی تنقید پر ردعمل دے دیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی میثاق جمہوریت پر عمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی باتوں کی تردید خود آصف زرداری کردیتے ہیں، ہم پی پی چیئرمین کی باتوں کو سنجیدہ کیوں لیں؟ ہم تو جواب بھی نہیں دینا چاہتے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ن لیگ کے حوالے سے جب آصف زرداری لب کشائی کریں گے تو پھر ہم جواب دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن لڑنا ہے تو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑے، ن لیگ پنجاب بھر میں کسی جماعت سے اتحاد نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے 15 سالہ دور اقتدار کے دوران سندھ کا بیڑا غرق کردیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلینگ فیلڈ ملناچاہیے، جو ن لیگ کو اب تک نہیں ملا ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ حساس تنصیبات پر حملے کرنے والی جماعت لیول پلینگ فیلڈ کا حق نہیں رکھتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی عام انتخابات میں تاخیر کا ابہام پیدا کر رہا ہے، وہ پاکستان کا خیرخواہ ہرگز نہیں ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...