Home سیاست جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، فواد چوہدری کو جیل بھیجنے کا حکم

جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، فواد چوہدری کو جیل بھیجنے کا حکم

Share
Share

راولپنڈی: فراڈ کیس میں زیر حراست سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔

راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سیئنر سول جج غلام اکبر نے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔

جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے فراڈ کیس میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

گزشتہ روز بھی مقامی عدالت نے اینٹی کرپشن کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے فواد چوہدری کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کیا تھا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...