Home کھیل آسٹریلیا کیخلاف سیریز،شاہینوں کی پرتھ میں بھرپور پریکٹس

آسٹریلیا کیخلاف سیریز،شاہینوں کی پرتھ میں بھرپور پریکٹس

Share
Share

پرتھ: قومی ٹیم نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

شاہینوں نے واکا گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی جس میں فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا، پرتھ میں ہمیشہ فاسٹ باؤلرز نے بیٹرز پر برتری ثابت کی ہے۔

پاکستان اور پی ایم الیون کے درمیان کینبرا میں کھیلے جانے والا چار روزہ میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوا تھا جس کے بعد پاکستان ٹیم گزشتہ روز کینبرا سے پرتھ پہنچی تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کا نام دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...