Home Uncategorized کچھ ایسے راز ہیں جن سے ابھی تک نوعِ انساں ناواقف

کچھ ایسے راز ہیں جن سے ابھی تک نوعِ انساں ناواقف

Share
Share

دنیا و کائنات کے کئی ایسے راز ہیں جن سے ابھی تک نوعِ انساں ناواقف ہے یا بہت کم لوگ اس بارے میں جانتے ہیں۔ وقتاً فوقتاً سائنسی دنیا سے جُڑے ایسے حقائق سامنے آتے رہتے ہیں جو دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ معلوماتی بھی ہوتے ہیں۔ ان میں کچھ قارئین کیلئے درج ذیل تحریر کیے جارہے ہیں۔

1) ایک بادل کا وزن تقریباً ایک ملین ٹن ہوتا ہے

2) زرافوں کے لوگوں کے مقابلے میں آسمانی بجلی گرنے کا امکان 30 گنا زیادہ ہوتا ہے ۔

3) ایک جیسے جڑواں بچوں کے انگلیوں کے نشانات ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں۔

4) آپ کا دماغ مسلسل خود کو کھا رہا ہے،اس عمل کو phagocytosis کہا جاتا ہے۔ جس میں خلیے چھوٹے خلیات یا مالیکیولز کو اعصابی نظام سے نکالنے کے لیے انہیں کھاتے ہیں۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں. یہ عمل نقصان دہ نہیں ہے۔ یہ دراصل آپ کے دماغ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے

5) ڈائناسور کا اب تک کا سب سے بڑا دریافت ہونے والا فُضلے کا ٹکڑا 30 سینٹی میٹر سے بھی زیادہ لمبا ہے اور دو لیٹر سے زیادہ ہے۔

6) 1940 کی دہائی میں امریکہ میں ایک مرغی بغیر سر کے 18 ماہ تک زندہ رہی تھی

7) دنیا کے تمام بیکٹیریا کو اگر ایک دوسرے کے اوپر رکھ دیا جائے تو فاصلہ 10 ارب نوری سال کے برابر ہوگا

8) ٹائی پہننے سے دماغ میں خون کا بہاؤ 7.5 فیصد کم ہوجاتا ہے

9) انگریزی زبان کا سب سے بڑا لفظ pneumonoultramicroscopicsilicovolcanokoniosis ہے جو کہ پھیپڑوں کی ایک قسم کی بیماری ہے۔

10) آپ ہنستے ہوئے مر سکتے ہیں اور بہت سے مر بھی چکے ہیں۔ عام طور پر شدید قہقہ اور مسلسل ہنستے رہنا دل کا دورہ پڑنے یا دم گھٹنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے کامیڈی شوز دیکھتے وقت احتیاط برتیں

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...