Home Uncategorized حج سکیم کی درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع

حج سکیم کی درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع

Share
Share

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری اور سپانسرشپ حج سکیم کی درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیرمذہبی امورانیق احمد کے مطابق حج پیکج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ایک لاکھ روپے کمی کی گئی تھی تاہم ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے 27 نومبر سے 12دسمبر تک کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وزارت مذہبی امور نے سپانسر شپ اور سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی میں 10 دن مزید بڑھائی ہیں۔

قبل ازیں وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 27 نومبر کو شروع کیا تھا ، 12 دسمبر تک 40ہزار 175 حج درخواستیں موصول ہوئیں، رواں سال سرکاری اور سپانسر شپ سکیموں کے تحت حج درخواستوں کا کوٹہ 89ہزار سے زائد مقرر کیاگیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال مجموعی طورپر سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...