Home Uncategorized ہمیں ان رپورٹس پر تشویش ہے کہ اسرائیل سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے،وائٹ ہاؤس

ہمیں ان رپورٹس پر تشویش ہے کہ اسرائیل سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے،وائٹ ہاؤس

Share
Share

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ کو ان رپورٹوں پر تشویش ہے کہ اسرائیل سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے ، واشنگٹن اس معاملے پر مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں جان کربی نے کہا کہ سفید فاسفورس پر مشتمل گولہ بارود کا “جائز فوجی مقصد” ہوتا ہےتاہم ان تمام صورتوں میں جن میں اس طرح کے گولہ بارود برآمد کیے جاتے ہیں، امریکہ کو پوری توقع ہے کہ سفید فاسفورس قانون کے مطابق مسلح تصادم میں صرف ان جائز مقاصد کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو بڑھانا نہیں چاہتا، ہم دوسرا محاذ اور لڑائی کی توسیع نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان اشاعتوں کے تناظر میں بھی ہم فکرمند ہیں جن میں لبنان میں سفید فاسفورس کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی اخبار “واشنگٹن پوسٹ” نے پہلے خبر دی تھی کہ اسرائیل نے گزشتہ اکتوبر میں جنوبی لبنان پر حملوں کے دوران امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ سفید فاسفورس گولہ بارود استعمال کیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ اخبار کی جانب سے گولہ بارود کے ٹکڑوں اور جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر کے تجزیہ کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے ۔

ایک امریکی اور اسرائیلی عہدیدار نے اسرائیلی اخبار کو بتایا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اس ہفتے کے آخر میں ایک ایسے وقت میں اسرائیل کا دورہ کریں گے جب واشنگٹن کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے تقریباً ہفتہ وار بنیادوں پر اپنے حکام کو وہاں بھیجنے کا خواہاں ہے۔

امریکی عہدیدار نے بتایا کہ جیک سلیوان اس دورے کے دوران اسرائیلی حکام پر زور دیں گے کہ وہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ کریں ، وہ غزہ میں شہریوں کی اموات کے متعلق بھی امریکی تحفظات کا اظہار کریں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...