Home کھیل جونیئرہاکی ورلڈ کپ، کوارٹر فائنل میں پاکستان سپین سے ہار گیا

جونیئرہاکی ورلڈ کپ، کوارٹر فائنل میں پاکستان سپین سے ہار گیا

Share
Share

کوالالمپور:جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سپین نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں عالمی رینکنگ نمبر 6 سپین نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

کھیل کے پہلے ہاف کے 12ویں منٹ میں پاکستان کے کپتان عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول سکور کرکے پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان کو ایک گول کی برتری دلادی۔

دوسرے ہاف کے37 ویں منٹ میں سپین کے کھلاڑی پال،38ویں منٹ میں ایلیکس اور 41 ویں منٹ میں پابلو نے گول سکور کرکے سپین کو تین کے مقابلے میں ایک گول کی برتری دلادی۔

بعد ازاں 43 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کیا جبکہ 45ویں منٹ میں سپین کے پال نے اپنا دوسرا گول سکور کرکے سپین کو 2-4 سے برتری دلاکر کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرلی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...