Home Uncategorized پوما’کا اسرائیلی فٹ بال ٹیم کی سپانسر شپ ختم کرنے کا اعلان

پوما’کا اسرائیلی فٹ بال ٹیم کی سپانسر شپ ختم کرنے کا اعلان

Share
Share

برلن:جرمنی کے معروف سپورٹس برانڈ ‘پوما’ نے اگلے سال اسرائیل کی قومی فٹ بال ٹیم کو سپانسر نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن سپورٹس ویئر فرم پوما کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کی منصوبہ بندی گزشتہ سال کی گئی تھی اور اس کا تعلق غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے خلاف صارفین کے بائیکاٹ کی کالوں سے نہیں ہے۔

پوما کو طویل عرصے سے اسرائیل فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ اپنے برانڈ کے اتحاد پر بائیکاٹ کالز کا سامنا رہا ہے، لیکن غزہ میں اسرائیل کی دو ماہ سے جاری جارحیت کے دوران اس طرح کی کالز میں شدت آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں پوما کے ترجمان نے کہا کہ سربیا اور اسرائیل سمیت متعدد فیڈریشنوں کے ساتھ کمپنی کے معاہدے 2024 میں ختم ہونے والے ہیں اور ان کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ پوما جلد ہی کئی نئی نیشنل ٹیمز کے ساتھ معاہدوں کا اعلان کرے گا، پوما نے سب سے پہلے 2018 میں کھلاڑیوں کو کٹ فراہم کرنے کے لیے آئی ایف اے کے ساتھ اپنے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...