Home سیاست العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس ، نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس ، نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ ایک صفحے پر مشتمل ہے جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگ زیب نے جاری کیا ہے۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے، نواز شریف کی اپیل منظور کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری ہوں گی۔

مختصر عدالتی فیصلے میں احتساب عدالت کے نواز شریف کو سزا سے متعلق 24 دسمبر 2018ء کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...